ISPR Winter Internship: KP University Students Witness SSG Para Troopers in Action | ISPR

Jan 24, 2026Channel
AI Analysis
Data from YouTube Data API v3Updated Just now

Video Overview

Video Details

Published5 months ago
Duration2:08
Video IDJZEyv2xttfo
Languageur
CategoryNews & Politics
PrivacyPublic
Made for KidsNo
Video TypeRegular Video

Performance Metrics

Views5.4K
Likes452
Comments68
Engagement Rate9.68%
Likes per 100 views8.42
Comments per 1K views12.66

Description

خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کی طالبات کا ISPR کے زیر اہتمام جاری Winter Internship کے دوران سپیشل سروسز گروپ (SSG) کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ۔ طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت، استعمال ہونے والے آلات اور عملی مشقوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ سپیشل سروسز گروپ کے ماہر انسٹرکٹرز نے پیرا جمپس سے متعلق نہ صرف تربیتی طریقہ کار پر روشنی ڈالی بلکہ عملی مظاہرے بھی پیش کیے ۔ طالبات نے پیرا ٹروپرز کے استعمال میں آنے والے خصوصی سامان میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور خود بھی ٹاور جمپس کا عملی تجربہ حاصل کیا ۔ طالبات نے فری فال کا مظاہرہ دیکھ کر نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ اس کو ایک یادگار اور سیکھنے والا لمحہ قرار دیا ۔ طالبات نے ایس ایس جی کمانڈوز کے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے اس دورے کو معلوماتی، متاثرکن اور یادگار قرار دیا ۔ دورے کے اختتام پر طالبات نے پیرا ٹریننگ سکول کے تعلیمی و تربیتی ماحول کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں ایک منفرد تجربہ فراہم کیا ۔ ہم نے یہاں پر آ کر دیکھا کہ کس طرح پیرا ٹروپرز ہواؤں میں ملک کادفاع کر رہے ہیں ۔ (عمارا جدون) پیرا ٹروپرز کی سخت ٹریننگ اور ڈسپلن کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ایس ایس جی کے جوان کیا کچھ نہیں کرتے ۔ (وجیہ علی) ہم نے یہاں پر آکر یہ تجربہ حاصل کیا کہ کس طرح پیرا ٹروپرز جمپ لگاتے ہے جس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔ (عزائمہ خان)

Related Videos

More videos from ISPR Official