COAS Youth Education Scheme | Free APS Admission Tests Held in South Waziristan & Tank | ISPR

Feb 2, 2026Channel
AI Analysis
Data from YouTube Data API v3Updated Just now

Video Overview

Video Details

Published5 months ago
Duration0:41
Video IDOlyf1KkwWV8
Languageur
CategoryNews & Politics
PrivacyPublic
Made for KidsNo
Video TypeYouTube Short

Performance Metrics

Views1.7K
Likes219
Comments31
Engagement Rate14.85%
Likes per 100 views13.01
Comments per 1K views18.42

Description

چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ ایجوکیشن اسکیم جنوبی وزیرستان چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ ایجوکیشن اسکیم کے تحت جنوبی وزیرستان و ٹانک کے طلبہ کے لیے آرمی پبلک اسکولز میں مفت تعلیم کے لئے داخلہ امتحانات کا کامیاب انعقاد یہ امتحانات فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور پاک فوج کی نگرانی میں منعقد ہوئے، جن میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تحریری امتحانات میں 1000 سے زائد طلبہ نے غیر معمولی جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا، جس سے علاقے کے بچوں اور والدین کی تعلیم سے وابستگی اور آگاہی واضح طور پر سامنے آئی۔ تحریری امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو ملک کے مختلف آرمی پبلک اسکولز میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش، خوراک اور دیگر تعلیمی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف یوتھ ایجوکیشن اسکیم کا بنیادی مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم بالخصوص سابق فاٹا اور دیگر کم ترقی یافتہ علاقوں کے بچوں کے لیے ایک اہم تعلیمی پلیٹ فارم ثابت ہو رہی ہے، اس اسکیم کے ذریعے نہ صرف تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے بلکہ نوجوان نسل کو ایک روشن، محفوظ اور باوقار مستقبل کی جانب گامزن کرنے کی عملی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور پاک فوج کی جانب سے جاری یہ تعلیمی اقدامات اس عزم کا عملی اظہار ہیں کہ ملک کے ہر بچے کو تعلیم، ترقی اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ ایک مضبوط اور تعلیم یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

Related Videos

More videos from ISPR Official