🌿📚 Qur’an 5:51 | Do Not Take Jews & Christians as Allies ! #QuranVerse #IslamicShorts #Quran #Shorts
Mar 2, 2026•Channel
AI Analysis
Data from YouTube Data API v3•Updated Just now
Video Overview
Video Details
Published4 months ago
Duration0:50
Video IDpWyEcsVk2w4
Languageur
CategoryPeople & Blogs
PrivacyPublic
Made for KidsNo
Video TypeYouTube Short
Performance Metrics
Views149
Likes11
Comments0
Engagement Rate7.38%
Likes per 100 views7.38
Comments per 1K views0.00
Description
🌺 سورۃ نمبر 5 — المائدة 🌺
📖 آیت نمبر 51
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🌟 ترجمہ:
اے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، ان کے بعض بعض کے دوست ہیں اور تم میں سے جو انھیں دوست بنائے گا تو یقینا وہ ان میں سے ہے، بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
*📚 تفسیر:*
(آیت 51) {لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِيَآءَ …… : ’’ اَوْلِيَآءَ ‘‘}
✨ یہ {’’وَلِيٌّ‘‘} کی جمع ہے، مراد دلی دوست ہیں۔
اس آیت میں مسلمانوں کو یہود و نصاریٰ کی دوستی سے منع کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ بیان فرمائی کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور یہ طے شدہ بات ہے کہ دشمن کا دوست بھی دشمن ہوتا ہے، تو جسے تم اپنا خیر خواہ سمجھ کر دوست بنا رہے ہو اس کی اپنے ہم مذہب لوگوں کے ساتھ بھی دوستی ہے جو تمھارے شدید دشمن ہیں۔
⚖️ وہ آپس میں کتنا بھی اختلاف رکھتے ہوں، تمھاری عداوت میں وہ ایک ہیں اور ایک دوسرے کے مددگار ہیں، تو تمھاری یہود و نصاریٰ کے ساتھ دوستی کیسے ہو سکتی ہے؟
🔥 اس پر اتنی سختی فرمائی کہ فرمایا تم میں سے جو ان سے دوستی رکھے گا وہ انھی میں سے ہے۔
🤝 رہا ان سے اچھا تعلق رکھنا، خوش اخلاقی، حسن سلوک اور احسان تو وہ ان لوگوں کے ساتھ کر سکتے ہو جنھوں نے دین کی وجہ سے تم سے جنگ نہیں کی، جن کا ذکر سورۂ ممتحنہ (۸) میں ہے۔
📖 صرف یہود و نصاریٰ ہی سے نہیں، تمام کفار کی دلی دوستی سے منع فرمایا ہے۔ دیکھیے سورۂ توبہ (۲۳)، سورۂ مجادلہ (۲۲) اور آل عمران (۲۸، ۱۱۸)۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
*🌿 اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح سمجھ عطا فرمائیں اور اپنے دین پر ثابت قدم رکھیں۔ آمین 🤲*
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━