KP University Students Visit Bala Hisar Fort During ISPR Winter Internship | ISPR
Jan 29, 2026•Channel
AI Analysis
Data from YouTube Data API v3•Updated Just now
Video Overview
Video Details
Published5 months ago
Duration1:38
Video IDxC6KXf9svSM
Languageur
CategoryNews & Politics
PrivacyPublic
Made for KidsNo
Video TypeRegular Video
Performance Metrics
Views2.3K
Likes314
Comments52
Engagement Rate15.84%
Likes per 100 views13.59
Comments per 1K views22.51
Description
خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کی طلباء و طالبات کا ISPR کے زیر اہتمام جاری Winter Internship کے دوران قلعہ بالا حصار ، پشاور کا دورہ ۔
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ کا آغاز 12 جنوری سے ملک بھر میں کیا گیا ۔ جس میں کے پی کے سے بھی طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
انٹرن شپ کے دوران مختلف سیشنز کے ساتھ ساتھ اوٹ ڈور اکٹیوٹیز بھی منعقد کی جا رہی ہیں ۔
آج انٹرنشپ میں حصہ لینے والے خیبر پختون خواہ کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار ، پشاور کا دورہ کیا ۔
دورے کا مقصد نوجوان نسل کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا ۔
اس موقع پر طلبہ نے قلعہ بالاحصار کے مختلف حصوں کا تفصیلی دورہ کیا اور اس کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
دورے کے دوران ائی جی ایف سی نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کی طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست بھی منعقد کی گئی ۔
آئی جی ایف سی نارتھ نے طلباء و طالبات کو خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، درپیش چیلنجز اور پاک فوج و ایف سی کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی ۔
آئی جی ایف سی نارتھ نے طلبہ کی دلچسپی کو سراہا اور ان کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دئیے ۔
دورے کے دوران شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔
بعد ازاں انہوں نے فرنٹیئر کور کے میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں فرنٹیئر کور کی شاندار تاریخ، قربانیوں اور کامیابیوں سے روشناس کرایا گیا ۔
اس موقع پر شرکاء نے فرنٹیئر کور کی بے مثال قربانیوں اور خدمات کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے اس مثبت اور قابلِ تحسین اقدام پر فرنٹیئر کور کا شکریہ ادا کیا ۔